مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاپاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کا طوفان دیا ہے جس کے باعث غریب آدمی کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کرے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ہم نے بجلی کے کارخانے لگائے، ہمارے دور کی ترقی کو عالمی سطح پر مانا گیا، (ن) لیگ کی حکومت نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی اور ملکی دفاع کو مضبوط کیا۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کا طوفان دیا ہے جس کے باعث غریب آدمی کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کرے۔
News ID 1886614
آپ کا تبصرہ